Sunday 5 June 2011

داڑھی اور پگڑی والے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں، دہشتگردی کے واقعات کو دینی مدارس سے جوڑا جا رہا ہے،امریکہ قوموں کے وسائل پر قبضہ اور ان کی آزادی سلب کرنا چاہتا ہے، علماء کنونشن سے خطاب اتوار 29 مئ 2011


پشاور۔جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ داڑھی اور پگڑی والے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اتوار کے روز پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم تحفظ کی حالیہ لہر کے اثرات براہ راست دینی طبقے پر پڑ رہے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کو دینی مدارس سے جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ قوموں کے وسائل پر قبضہ اور ان کی آزادی سلب کرنا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے افغانستان آنے کے بعد وہاں دہشت گردی میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Bivertiser