جوابی کارروائی میں پندر ہ شدت پسند بھی مارے گئے،سوسے زائد شدت پسندوں نے چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس حکام
بدھ 18 مئ 2011
بدھ 18 مئ 2011
پشاور۔ پشاور میں سکیورٹی اہلکاروں کی چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اورپانچ زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں پندرہ شدت پسند بھی مارے گئے۔ سینئر پولیس عہدیدارلیاقت علی خان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پشاور کے علاقے باڑہ میں سوسے زائد شدت پسندوں نے پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تقریباً تین گھنٹے تک سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں پندرہ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد ایمبولینسز، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیااور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم فوری طور پر کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔
No comments:
Post a Comment