Sunday, 5 June 2011

ریکہ کی جنگ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہے، امریکی اتحاد سے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، لوئر دیر میں خطاب وبات چیت اتوار 22 مئ 2011

ریکہ کی جنگ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہے، امریکی اتحاد سے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، لوئر دیر میں خطاب وبات چیت
اتوار 22 مئ 2011 

لوئیر دیر۔جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنگ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہے امریکی اتحاد سے نکلے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئیر دیر کے ہیڈ کوارٹر تیمر گرہ میں جامعہ احیاء العلوم میں ختم بخاری شریف کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ ایبٹ آباد ملکی خود مختاری پر کھلا حملہ ہے اس امریکی دہشت گردی کو روکنے کے لئے واضح قومی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ،قاضی حسین احمد نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعہ ہماری سکیورٹی اداروں کی مکمل ناکامی ہے اور ان پس پردہ کرداروں کو قوم کے سامنے لایا جائے ایک سوال کے جواب میں قاضی حسین احمد نے واضح کیا ہے کہ امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا اور سانحہ ایبٹ آباد کے بعد بھی نیٹو کو سپلائی جاری ہے نیٹو کو سامان رسد کی پاکستان کے راستے فراہمی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دو مئی کے واقعہ کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نتیجے میں قرار داد کی سیاہی خشک نہیں ہوئی تھی کہ سینیٹر کیری کی موجودگی میں ایک اور ڈرون حملہ ہوا اور ان حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد کے باوجود ڈرون حملوں کا نہ روکنا اور مقتدر قوتوں کی خاموشی پر قوم پریشان ہے۔

No comments:

Post a Comment

Bivertiser